سفارتی محاذ پر ایک اور شکست، بھارت کی شنگھائی تعاون تنظیم پروٹوکول میں کالعدم تنظیموں کے نام ڈلوانے کی کوشش ناکام

بھارت کو ایک اور سفارتی محاذ پر شکست کا سامنا، بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) پروٹوکول میں کالعدم تنظیموں کے نام ڈلوانے کوشش کی تھی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق تاجکستان کے شہر دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کا علاقائی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں بھارت نے پاکستان کو دہشت گردی سے متعلق نشانہ بنانے کی کوشش کی جس میں اس کو منہ کی کھانا پڑی۔

بھارت نے ایس سی او پروٹوکول میں کالعدم تنظیموں لشکر طیبہ اور جیش محمد کے نام ڈلوانے کی کوشش کی جس میں ناکام رہا جبکہ بھارت نے اپنا فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پروپیگنڈا بھی ایس سی او کے اعلامیے میں ڈلوانے کی کوشش کی۔

اجلاس کے دوران مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری ظلم اور جارحیت کو بے نقاب کیا۔

اجلاس کے شرکاء کو عالمی سطح پر افغانستان میں بھارت کے ناپاک عزائم سے بھی آگاہ کیا اور ایک بار پھر شنگھائی تعاون تنظیم میں اجیت دیوول کو منہ کی کھانا پڑی۔

دوسری جانب آج نئی دہلی میں مقبوضہ کشمیر پر بلائی گئی اے پی سی میں دنیا کو وقوف بنانے کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی کوشش ناکام ہو گئی جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی کی مقبوضہ کشمیر کے مخصوص رہنماؤں سے ملاقات کو حریت رہنماؤں نے تھیٹر ڈراما قرار دے دیا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>