مریم نواز کا ٹوئٹر اکاؤنٹ خاموش خاموش کیوں ہے؟

Maryam Nawaz tweets

مریم نواز کا ٹوئٹر اکاؤنٹ آج کل خاموش خاموش کیوں ہے؟ ن لیگ کے حامی سمجھے جانیوالے صحافی وسیم عباسی نے بڑا دعویٰ کردیا۔۔

وسیم عباسی کا کہنا تھا کہ مریم نواز آج کل ٹویٹر پر خاموش نظر آتی ہیں مگر وہ آج کل بھی ٹویٹر استعمال کر رہی ہیں اور مختلف کھانوں کی ترکیبیں لائیک کر رہی ہیں۔ ان کے لائیک سیکشن میں جو ٹویٹس موجود ہیں ان میں کریمی چکن اور چاکلیٹ کپ بنانے کی تراکیب شامل ہے۔

وسیم عباسی کا مزید کہنا تھا کہ لیکن کھانے کی ترکیبوں کے علاوہ کچھ دیگر پوسٹس کو بھی مریم نواز نے لائیک کر رکھا ہے۔ ان میں 19 دسمبر کو کی گئی امجد حفیظ نامی صارف کی ایک پوسٹ شامل ہے جس میں قرانی آیت شیئر کی گئی ہے، جس کا اردو ترجمہ ہے ’بے شک تمھارے رب کی پکڑ بہت شدید ہے۔یادرہے کہ 19 دسمبر کو مشرف کیس کا فیصلہ آیا تھا

وسیم عباسی نے رپورٹ کرتے ہوئے کہا  مریم نواز نے طیبہ نامی صارف کی طرف سے کی جانے والی ایک ٹویٹ بھی لائیک کی ہے جس میں لکھا ہے کہ ’نواز شریف 154 بارعدالت میں پیش ہوئے اور صرف ایک جملہ کہا۔ میں اپنا فیصلہ اللہ پر چھوڑتا ہوں۔ اللہ نے دعا قبول کر لی۔

یادرہے کہ کل صدیق جان نے دعویٰ کیا تھا کہ مریم نواز کا ٹوئٹر اکاؤنٹ خاموش ضرور ہے لیکن ن لیگ کے حامی صحافی کے مطابق مریم نواز ٹوئٹر پر ایکٹیو ہیں اور وہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بجائے کسی فرضٰ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرکے اپنی بھڑاس نکال رہی ہیں۔

واضح رہے کہ وسیم عباسی پہلے جنگ اور جیو کے صحافی تھے جو اب اردو نیوز سے وابستہ ہیں۔ وہ مریم نواز کے بڑے حامی اور عمران خان کے بڑے مخالف سمجھے جاتے ہیں اور اکثروبیشتر مریم نواز اور نوازشریف کے حق میں خبریں اور تجزئیے دیتے رہتے ہیں


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>