شہباز شریف کے قانونی نوٹس کے منتظر برطانوی صحافی نے پھر ٹویٹ کردی
برطانوی اخبار ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز ابھی تک سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے قانونی نوٹس کے منتظر ہیں۔
برطانوی صحافی کی جانب سے ایک بار پھر ٹویٹ کی گئی ہے جسمیں کہا گیا ہے کہ ہیلو پاکستانی دوستو !آپ میں سے کچھ لوگ سابق وزیر اعلی شہباز شریف کی جانب سے25 جولائی کوکی گئی پریس کانفرنس کے بارے میں پوچھ رہے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ میرے اور ڈیلی میل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔اس بارے میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
Hello friends in Pakistan. Some of you have been asking for an update about the 25 July press statement by former CM Sharif that he was going to issue a legal notice to sue me and the Mail on Sunday over this article.
Still nothing has happened.https://t.co/8MMkCkErCv
— David Rose (@DavidRoseUK) December 23, 2019
واضح رہے کہ برطانوی صحافی کی جانب سے ڈیلی میل میں آرٹیکل شائع کیا گیا تھا جسمیں انہوں نے سابق وزیراعلی کو پوسٹر بوائے کا لقب دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ شہباز شریف کی جانب سے زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے دی جانے والی رقم میں غبن کی گئی ہے۔ اس آرٹیکل کی نفی کرتے ہوئے شہباز شریف فیملی نے اس خبر کی تردید کی تھی اور سابق وزیراعلی نے 25 جولائی کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ ڈیلی میل اور ڈیوڈ روز کے خلاف نوٹس دائر کریں گے اور قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ اس پریس کانفرنس کو ہوئے 5 ماہ گذر چکے مگر برطانوی صحافی ابھی تک قانونی نوٹس کے منتظر ہیں جسکا انہوں نے بارہا سوشل میڈیا کے ذریعے ذکربھی کیا اور جب سے شہباز شریف اپنے بڑے بھائی سابق وزیراعظم نواز شریف کی تیمارداری کے سلسلے میں برطانیہ منتقل ہوئے ہیں ڈیوڈ روز کی جانب سے ٹویٹس میں تکرار بڑھ گئی ہے جبکہ دوسری جانب گہرا سکوت طاری ہے۔