آرمی کو پرویز مشرف کی پشت پناہی نہیں کرنی چاہئے۔ ڈاکٹر عارف علوی
سابق صدر پرویز مشرف کے غداری کیس پر موجودہ صدر ڈاکٹر عارف علوی کا 2014 میں دیا گیا بیان معروف اینکر حامد میر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پرشئیر کیا ہے جسمیں صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے کیس کا آرمی سے کوئی تعلق نہیں ،وہ جان بوجھ کر آرمی کو اس کیس میں شامل رکھنا چاہتے ہیں ،آرمی کو بھی انکی پشت پناہی نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے جو بھی کام کئے وہ صدر کی حیثیت سے کئے ،کیس کا منصفانہ ٹرائل ہونا چاہئے اور آرمی کو انصاف پر بھروسا رکھنا چاہئے۔
What was wrong in it?This part of capital talk was censored today in which @ArifAlvi said that trial of Musharraf is not trial of Army this censorship is not good for those who trying to hide truth from nation and trying to protect a convicted dictator pic.twitter.com/Nc023tk4yO
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) December 23, 2019
معروف اینکر کی جانب سے کلپ شئیر کرتے ہوئے سوال کیا گیا ہے کہ اس میں کیا غلط بات تھی جو اسے میڈیا پہ آن ائیر ہونے سے روک دیا گیا ۔ان لوگوں کی جانب سے لگائی گئی یہ سینسرشپ کسی کے بھی حق میں نہیں جو مجرم ڈکٹیٹر کو تحفظ دینے کیلئے قوم سے سچ چھپانا چاہتے ہیں۔