پیرا نمبر 10 کو خفیہ کیوں رکھا جارہا ہے؟

Imran Khan cabinet

کابینہ نے پیرا نمبر 10 خفیہ رکھنے کا حکم کیوں دیا؟ انصار عباسی نے بڑا انکشاف کردیا۔۔

انصار عباسی نے کہا کہ اس ماہ کے شروع میں کابینہ نے پیرا نمبر 10 منظور کیا لیکن اسکے ساتھ ہی  یہ ہدایت بھی کردی گئی کہ اس نوٹ کو خفیہ رکھا جائاے

انصار عباسی کے مطابق یہ نوٹ دراصل اثاثہ جات ریکوری یونٹ سے متعلق ہے جس کے اہم نکات یہ تھے کہ رازداری کو برقرار رکھنے کیلئے وفاقی کابینہ نے کابینہ سیکریٹری کو ہدایت دی ہے کہ نوٹ کو سر بمہر کر دیا جائے اور عدالت میں پیش کرنے کی ضرورت پیش آئے تو ہی حفاظتی مہر ہٹائی جائے۔

یہ نوٹ بیرون ملک سے بھیجی جانے والی رقم کے متعلق ہے۔اجلاس کے اہم نکات کے مطابق، رازداری کی شق کے باعث، کابینہ کو بند کمرے کے اجلاس میں  بریفنگ دی گئی۔

انصار عباسی نے دعویٰ کیا کہ کابینہ کے روبرو پیش کیا جانے والا  نوٹ  اس قدر خفیہ تھا کہ اسے کابینہ کے وزراء کو  بھی دکھایا  نہیں گیا اور نہ ہی اسے ایجنڈے کا حصہ بنایا گیا۔

اس معاملے پر اضافی ایجنڈے کے طور پر بحث کی گئی اور وزراء کو سرسری طور پر بتایا گیا کہ برطانوی حکومت کے ادارے نیشنل کرائم ایجنسی کے ساتھ طے پانے والی مفاہمت کے تحت نوٹ کی تفصیلات جاری نہیں کی جا سکتیں۔

اس سے پہلے بھی رؤف کلاسرا کی طرف سے اس قسم کا دعویٰ سامنے آچکا ہے جس کے مطابق یہ زرداری نوٹ دراصل ملک ریاض  کے پاکستان آنیوالے 190 ملین پاؤنڈ سے متعلق ہے جس کی تفصیلات خفیہ رکھی جارہی ہیں اور عوام اور میڈیا سے چھپایا جارہا ہے۔

اس نوٹ کی تفصیلات کیا ہیں؟ زیادہ دیر چھپی نہیں رہ سکتیں جلد یا بدیر تفصیلات سامنے آجائیں گی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>