احسن اقبال کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

Ahsan Iqbal

احسن اقبال کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

احسن اقبال کو آج احتساب عدالت کے سامنے پیش کردیا گیا ۔۔ نیب نے احتساب عدالت کے سامنے احسن اقبال کی گرفتاری کی وجوہات سے پردہ اٹھادیا۔۔

نیب نے احتساب عدالت کو بتایا کہ ناروال سٹی منصوبے کی لاگت کو غیرقانونی طور پر بڑھایا گیا۔ احسن اقبال نے بطور وزیر منصوبہ بندی اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ منصوبے کو پی سی ون پر نظرثانی کرکے تین ارب روپے تک پہنچادیا۔

احسن اقبال نے بین الصوبائی رابطہ  کے ذریعے مزید 20 کروڑ روپے جاری کروائے۔ منصوبہ صوبے کے پاس ہونے پر وزارت بین الصوبائی رابطہ نے رقم جاری کرنے کا نہیں کہا۔ ایک بار اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے صوبائی منصوبے میں مداخلت کی

نیب کا کہنا تھا کہ حاصل کئے گئے ثبوتوں سے احسن اقبال کا جرم ثابت ہوتا ہے۔ شک ہے کہ احسن اقبال ریکارڈ تبدیل کرنے کی کوشش نہ کریں


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>