بلاول کی دھمکی پر نیب کا ردعمل

بلاول کی دھمکی پر نیب کا ردعمل

راولپنڈی: بلاول کی دھمکیوں پر نیب کا بلاول کو جواب

نیب نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے پیشی کے لئے 15 جنوری تک کی مہلت مانگی ہے ، بلاول کی دھمکی قانونی عمل سے نہیں روک سکتی ۔

جعلی اکاؤنٹس کیس کے حوالے سے  نیب نے اپنے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ بلاول زرداری طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے اور 15 جنوری تک مہلت مانگ لی ہے۔ انہوں نے نیب کو خط لکھ کر 15 جنوری کے بعد پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان نیب کو لکھے گئے خط کے برخلاف ہے۔ نیب کرپشن کے خاتمے کے لیے قانون کے مطابق کام کرنے والا ادارہ ہے۔ نیب تحقیقات کے لیے متعلقہ شخص کا بیان لینے پر یقین رکھتا ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب قانون کے مطابق بیان لینے پر یقین رکھتا ہے اور متعلقہ شخص کو قانونی حق سے محروم نہیں کرتا بلکہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ کل بلاول نے اپنی دھواں دھار پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ گرفتار ہو کر زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا۔ ہمت ہے تو گرفتار کر کے دکھاؤ۔ میں گرفتاری سے خوفزدہ نہیں ہوں۔ چیف جسٹس نےکہاہےمیں معصوم ہوں توگرفتاری کس بات کی؟ بلاول کی یہ پریس کانفرنس اس وقت ہوئی جب احسن اقبال کو نیب میں پیشی کے موقع پر گرفتار کرلیا گیا تھا


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>