وزیراعلی عثمان بزدار کے نام کھلا خط

محترم جناب وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار صاحب جب سے آپ وزیر اعلی پنجاب بنے ہیں ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہم تونسہ کے لوگوں پر پچھلے 70 سالوں پر پہلی دفعہ قسمت مہربان ہوئی ہے اور اس کے لیے ہم وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب کے بھی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے آپ کو وزیر اعلی مقرر کر کے ہم تو نسہ والوں کو ساری عمر کے لیے مقروض کر دیا اور ہمارے لیے واقعی تبدیلی آگئی۔
محترم جناب وزیر اعلی صاحب اس بات میں کو ئی شک نہیں جب آپ کی حکومت آئی تو وطن عزیز معاشی مشکلات کا شکار بھی تھااور اسکے علاوہ نئی حکومت کو بے شمار چیلینجز بھی درپیش تھے جن کو آپ نے قلیل مدت میں حل کرنے کی مخلص کوشش بھی کی ہے۔

Image result for taunsa poor areas
جناب وزیر اعلی صاحب میری بستی گنجےوالی اور میرا علاقہ مو ضع جانگرہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں سے ایک علاقہ ہے آپ کے وزیر اعلی بننے کے بعدتونسہ کے ہی ایک علاقہ ہونے کے ناطے ہمیں ایک امید پیدا ہوئی کہ آپ ضرور پنجاب کے باقی پسماندہ علاقوں کی طرح ہمارے علاقے کے بھی بنیادی مسائل حل کریں گے ۔
جناب وزیر اعلی میری بستی اور گرد و نواح کے لوگ آپ کے وزیر اعلی بننے کے ڈیڑھ سال بعد بھی صاف پینے کے پانی کی بوند بو ند کو ترس رہے ہیں اورآج بھی انسان اور حیوان ایک ہی جگہ پانی پی رہے ہیں۔ ہمارے علاقے کے لوگ خصوصا حاملہ عورتیں آج بھی سڑک جسی بنیادی سہولت اور قریب میں ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے نئی زندگی کو ایک موت کی قیمت پر جنم دے رہی ہیں۔ میرے علاقے کی تمام بستیوں میں حکومت کی طرف سے ایک پیناڈول کی گولی بھی دستیاب نہیں ہے۔ میرے بستی میں ایک ہی پرائمری سکول ہے جو شایدہمیں پاکستان بننے کے بعد واحد سرکاری عمارت نصیب ہوئی۔

Image result for drinking water problem in taunsa
محترم جناب وزیر اعلی صاحب مجھے نہ تو آپ کی نیت پہ شک ہے اور نہ صلاحیت پہ بس آپ سے گزارش ہے کہ آپ میری بستی اور میرے علاقے کے لوگوں کو پینے کا پانی مہیا کردیں تاکہ لوگ آپ کے وزیر اعلی بننے سے صاف پانی پی سکیں تو ہمارا مقدر بدل جائے ۔ اک سڑک دے دیں تو شاید کئی مریض اور حاملہ عورتوں کو تونسہ پہنچنے تک بنیادی علاج معالجہ نصیب ہوسکے۔
محترم جناب وزیر اعلی صاحب آگر آپ بھی ہمارے لیے کچھ نہیں کر سکے تو شاید پھر وزیر اعظم صاحب کے آپکو وزیر اعلی بنانے والے فیصلے کی ہم کیسے تعر یف کر یں گے کہ انہوں نے پسماندہ علاقے کے لوگوں میں سے ایک وزیر اعلی چنا ہے ۔
صاف پینے کا پانی اور علاج معالجے کے لیے تونسہ شہر جانے کے لیے ایک دس کلومیٹر کی سڑک وزیر اعلی کے منصب کے لیے شاید کوئی بڑا کام نہیں لیکن صاف پانی پینے کو ترستی اور پیناڈول کی گولی کو سسکتے لوگوں کے لیے یہ چیزیں کسی نعمت سے کم نہیں۔
محترم جناب وزیر اعلی صاحب پینے کا صاف پانی مانگنے کے لیے اس فورم کے علاوہ میرے پاس کوئی اور دادرسی کا فورم موجود نہیں آخر میں شاکر صاحب کا ایک شعر آپ کی نظر۔۔
ڈونہیں مو ئیں ہائیں شاکر پانڑی کیں
میکوں ترحے ماریس تیکو چھل ماریس
والسلام
نعیم خان قیصرانی


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>