شہبازشریف اپنے مفرور بیٹے اور داماد کیلئے انصاف کے منتظر
رانا ثناء اللہ کی ضمانت پر رہائی پر شہبازشریف کا اظہار تشکر
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہیں کہ آج ایک اور بے گناہ کو انصاف ملا۔ رانا ثناءاللہ کی ضمانت ثبوت ہے کہ ان پر جھوٹا مقدمہ بنایاگیا۔ ان کی جرات، استقامت اور قربانیاں قابل فخر ہیں۔
اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہیں کہ آج ایک اور بے گناہ کو انصاف ملا۔ رانا ثناءاللہ کی ضمانت ثبوت ہے کہ ان پر جھوٹا مقدمہ بنایاگیا۔ ان کی جرات، استقامت اور قربانیاں قابل فخر ہیں۔
دعا ہے کہ احسن اقبال، شاہد خاقان، خواجہ سعد، سلمان، فواد اور احد چیمہ، یوسف عباس اور حمزہ کو بھی انصاف ملے— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 24, 2019
شہباز شریف اپنے پاکستان سے مفرور داماد علی عمران اور بیٹے سلمان شہباز کے انصاف کے بھی منتظر۔۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ احسن اقبال، شاہد خاقان، خواجہ سعد، سلمان، فواد اور احد چیمہ، یوسف عباس اور حمزہ کو بھی انصاف ملے
واضح رہے کہ شہبازشریف کے داماد علی عمران اور صاحبزادے تحقیقات کے ڈر سے لندن چلے گئے تھے۔ نیب نے انہیں کئی نوٹسز بھجوائے لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ شہبازشریف نے نوازشریف کی فیملی کے مفرور افراد حسن نواز، حسین نواز، اسحاق ڈار کے انصاف کی دعا نہیں کی دعا صرف اپنی فیملی کے افراد کی یا قریبی ساتھیوں کی ہے