دہشتگردی: رانا ثناء اللہ کے قریبی ساتھی کو پھانسی پر لٹکانے کا حکم

Rana Sanaullah Naveed Commando Bhola Gujjar
سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ  تو 6 ماہ کے بعد منشیات کے مقدمہ میں ضمانت پر رہائی میں کامیاب ہوگئے لیکن انکے کے مبینہ ساتھی نوید کمانڈو کی دہشتگردی مقدمے میں سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کر دی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سزائے موت کیخلاف نوید کمانڈو  کی پھانسی اور اس کے ساتھیوں انجم نیاز اور طاہر کی عمر قید کیخلاف اپیلیں خارج کیں اور نوید کمانڈو کو پھانسی پر لٹکانے کا حکم برقرار رکھا۔
واضح رہے کہ فیصل آباد پولیس نے سابق ناظم بھولا گجر کے قتل میں نوید کمانڈو اور ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا، عدالت نے قرار دیا کہ نوید کمانڈو کا بھولا گجر کو قتل کرنے کا اعترافی بیان موجود ہے، قانون کے مطابق اعترافی بیان موجود ہو تو مجرم کو سزا سے بری نہیں کیا جا سکتا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>