شریف خاندان کا جنید صفدر کو سیاست میں لانچ کرنے کا فیصلہ

مریم نواز کے بعد شریف خاندان کا جنید صفدر کوسیاست میں باقاعدہ لانچ کرنے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق شریف خاندان نے مریم نواز کے صاحبزادے اور سابقہ وزیر اعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کو پارلیمانی سیاست میں لانے کا فیصلہ کیا ہے
جنید صفدر جو ایک عرصہ سے جاتی امراء میں کارکنوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اب باقاعدہ الیکشن لڑکر اسمبلی کا حصہ بنیں گے۔ جنید صفدر اعوان کو اپنے نانا نواز شریف کے کافی قریب سمجھا جاتا ہے اور امکان ہے کہ مستقبل میں جنید اپنی والدہ مریم نواز کے ساتھ سیاسی کردار ادا کریں گے ۔
جنید صفدر اعوان کو دو مختلف حلقوں سے الیکشن لڑوانے کا سوچا جا رہا ہے ۔ن لیگ کے قریبی حلقوں کے مطابق اس سلسلے میں دو حلقے زیر غور بھی ہیں ۔۔ ان میں ایک حلقہ این اے 127 کہا جارہا ہے جہاں سے پرویز ملک کے صاحبزادے علی پرویز ملک مریم نواز کی نااہلی کے بعد کامیاب ہوئے تھے۔ دوسرا حلقہ مانسہرہ کا ہے جہاں سے کیپٹن صفدر کے نااہل ہونے کے بعد انکے بھائی سجاداعوان نے الیکشن لڑا تھا۔
یاد رہے جنید صفدر اب باقاعدہ کارکنوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور جاتی امراء کے اطراف انکی بینر بھی نصب کئے جا رہے ہیں
Born to be faild
EXCELLENT DECISION BY SHARIF FAMILY, FIRSTLY AN AWAN WILL BE THE PM OF THE COUNTRY, SECONDLY INTELLECTUAL, SPIRITUAL AND PHYSICAL SLAVES WILL BE HAPPY BUT FIRST THING FIRST PLEASE CHECK THE DNA OF MALIK JUNAID AWAN TO CONFIRM HIS PARENTAGE.
Array Wah ekk or Queer ? Chulo good news for Bilawal.