اخباروں میں مافیا بیٹھا ہے ،ہرروز بری خبریں پھیلاتا ہے۔عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی اخبارات میں مافیا بیٹھا ہوا ہے جو روزانہ بری خبریں چھاپتا ہے اور کئی ایسے اخباری صحافی ہیں جو پرانے نظام سے فائدہ اٹھا رہے تھے۔۔ پرانے نظام کے تحت ایک کسٹم کلیکٹر ماہانہ 70کروڑ روپے کما رہا تھا۔

جہلم میں ایک نہر کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پرانے سسٹم سے پیسہ بنانے والے مافیا کے لیے 2020 مشکل سال ہوگا، 2020 میں عوام کو بہتر تبدیلی نظر آئے گی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد فیک نیوز کا ایک سلسلہ چل نکلا تھا جس کی وجہ سے غیریقینی صورتحال پیدا ہوئی۔۔ تحریک انصاف کے سپورٹرز بھی اکثر آوازاٹھاتے نظر آتے ہیں کہ میڈیا پرانے نظام سے خوش ہے اور تحریک انصاف انہیں اشتہارات نہیں دیتی جس کی وجہ سے میڈیا تحریک انصاف کے خلاف پروپیگنڈا کررہا ہے، خبروں کو ٹوئیسٹ کررہا ہے اور من گھڑت خبریں پھیلا رہا ہے


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>