میں  اللہ کو حاضر جان کر سچ کہہ رہا ہوں، رانا ثنا نے قرآن پاک ہاتھ میں اٹھا لیا 

شہریار آفریدی

میں  اللہ کو حاضر جان کر سچ کہہ رہا ہوں، رانا ثنا نے قرآن پاک ہاتھ میں اٹھا لیا

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا اللہ کا قہر اور غضب ان پہ نازل ہو ، اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پہ اللہ کا قہر اور غضب نازل ہو۔  میری بیوی کو مختلف نمبروں سے فون کرکے ملک چھوڑنے کا کہا گیا، اس قسم کا گھٹیا سیاسی انتقام قبول نہیں

رانا ثناء اللہ نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بے بنیاد مقدمے میں چھ ماہ قید رکھا گیا۔ جن حالات میں مجھے رکھا، وہ میں بیان نہیں کرسکتا۔ فردوس صاحبہ یا شہریار آفریدی کو رکھا جائے تو وہ توبہ کر لیں

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ میں نے پوری زندگی ہیروئین کا نشہ نہیں کیا۔ کچھ لوگ جھوٹ کو سچ ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ میرے خلاف جو گواہ پیش کئے گئے وہ انکے اپنے ملازم تھے

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وہ رہائی پر اللہ تعالیٰ کے مشکور ہیں۔ مشکل وقت میں پارٹی کی طرف سے ساتھ دینے پر شکرگزار ہوں۔ ووٹ کو عزت دو کا یہ مطلب نہیں کہ ن لیگ کو ووٹ دو


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>