عالمی برادری کو جاگنا ہوگاقبل اسکے کہ آر ایس ایس مسلمانوں کی نسل کشی کیطرف جائے۔عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پرگردش کرتی آر۔ایس۔ایس کی سالانہ ریلی کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے عالمی برادری کو ایک بار پھر بھارتی عزائم سے خبردار کردیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو کو ٹویٹر پر شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ

"‏بین الاقوامی برادری بیدار ہو جائے قبل اسکے کہ بے لگام آر۔ایس۔ایس مسلمانوں کےخون سےایسی ہولی کھیلےکہ تاریخ انسانی میں قتل عام کے دیگر واقعات ہیچ دکھائی دینے لگیں۔ ہٹلر کی خاکی وردی ہو یا آر۔ایس۔ایس، جب بھی مسلح جتھوں کا خمیر کسی قوم کیخلاف بےجا نفرت سے اٹھایا گیا،حالات قتل عام ہی پر منتج ہوئے۔”

مذکورہ آر۔ایس۔ایس کی ریلی بھارتی شہر حیدرآباد تلنگانا میں نکالی گئی جس میں آر۔ایس۔ایس کے کارندوں کو بھارت کی سڑکوں پر کھلے عام ڈنڈوں سے مسلح باقاعدہ منظم گروہ کی شکل میں مارچ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں کارکنان مختلف اطراف سے سرونگر اسٹیڈیم میں مرکزی اجتماع کی جانب مارچ کررہے ہیں یہ تین روزہ سالانہ ریلی اس وقت حیدرآباد میں جاری ہے ۔آر۔ایس۔ایس کی طرف سے یہ ایک بڑا اجتماع ہے جس پر سوشل میڈیا پر کافی بحث جاری ہے۔

 اس سے قبل عمران خان مودی کی مسلمان دشمن پالیسیوں پر اقوام متحدہ کے اجلاس میں تفصیلی گفتگو کر چکے ہیں جس میں انہوں نے آر۔ایس۔ایس اور موجودہ بھارتی حکومت کے گٹھ جوڑ کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا تھا۔عمران خان کا کہنا تھا دو ایٹمی قوتیں آمنے سامنے ہیں اگر جنگ ہوئی تو یہ ایٹمی جنگ بھی ہوسکتی ہے جس کے نتائج پوری دنیا کو بھگتنا ہونگے۔اس موقع پر بھی عمران خان نے مودی اور آر۔ایس۔ایس کو ہٹلر کی نازی پارٹی اور ہولو کاسٹ سے تشبیع دی تھی


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >