پرویز مشرف نے اپنی سزائے موت اور لاش کو تین دن لٹکانے کا فیصلہ چیلنج کردیا

پرویز مشرف نے اپنی سزائے موت اور لاش کو تین دن لٹکانے کا فیصلہ چیلنج کردیا

 لاہور: سابق صدر پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے  کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

پرویز مشرف کی طرف سے خصوصی عدالت کی سزا کے خلاف دائر درخواست میں پیرا 66 پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اسے حذف کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

سابق صدر نے درخواست میں کہا کہ خصوصی عدالت کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، خصوصی عدالت نے جلدی میں فیصلہ سنایا ہے لہذا خصوصی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی تھی جب کہ تفصیلی فیصلے میں عدالت نے کہا  تھا کہ اگر پرویز مشرف مردہ حالت میں ملیں تو ان کی لاش کو ڈی چوک اسلام آباد میں گھسیٹا جائے اور 3 دن تک لٹکائی جائے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>