ن لیگ کا ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء پر ڈکیٹی کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

بغیر وارنٹ مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپہ، ن لیگ کا ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان
نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انکی پارٹی واجد ضیاء کے خلاف ڈکیتی کا پرچہ درج کروائے گی ۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارٹی سیکرٹریٹ پرایف آئی اے کے چھاپے سے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر احمد میمن کا موقف سچ ثابت ہوگیا
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ان اقدامات سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو سچی ہے۔ اب اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ججز نے دباؤ میں آ کر میاں نواز شریف کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔ نون لیگ کی اعلی قیادت نے اعلان کیا کہ اس چھاپے کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا