نیب کا انصار عباسی کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

نیب نے ن لیگ احسن اقبال سے متعلق خبر شائع کرنے پر قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا، نیب کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حقائق سے ہٹ خبر شائع کرنے والے میڈیا گروپ اورسینئر صحافی کوقانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش نہ کی جائے ۔
خبر شائع کرنے والے میڈیا گروپ اور صحافی نے من گھڑت خبر شائع کی، کیس عدالت میں زیر سماعت ہے، اس کے باوجود خبر شائع کرنا نیب کی ساکھ کو مجروح کرنے کے مترادف ہے .
نجی چینل کے مطابق نیب کا کہنا ہے کہ انصار عباسی نے شاہد خاقان عباسی کے حوالے سے از خود نتیجہ اخذکر کے خبر دی ،حقائق کو مسخ کرنا تفتیش میں مداخلت کے مترادف ہے ۔نیب کا کہنا ہے کہ انصار عباسی غلط خبر دینے پر قانون کے مطابق 15دن میں معافی مانگیں ۔نیب نے مزید کہا کہ خبر شائع کرنے سے پہلے نیب کا موقف لیا جائے ،ادارے کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش نہ کی جائے ۔
نیب کے قانونی چارہ جوئی کے فیصلے کے حوالے سے انصار عباسی کا ردعمل بھی آگیا ۔۔ انصار عباسی کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں جو لب و لہجہ اختیار کیا گیا ہے وہ سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ خبر میں صرف نیب کے سوالات اور احسن اقبال کے جوابات شائع کیے گئے ہیں، جن کی تردید نہیں کی گئی۔