مریم نواز کو لندن جانے سے روکنے کیلئے وفاقی کابینہ نے بڑا فیصلہ کرلیا

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر بیرون ملک اڑان نہیں بھرسکیں گی۔۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے چوہدری شوگرمل کیس میں رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش منظور کرلی ہے، کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے نام ڈالنے کی منظوری دی،مریم نواز کا نام نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔
اس سے پہلے العزیزیہ اور ایون فیلڈ کیسز میں مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے اور نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست 15 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کرچکی ہے


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>