پرانی تنخواہ پر کام نہیں کرسکتے۔ طارق بشیرچیمہ

ق لیگ حکومتی اتحاد سے نکلنے کے لیے پر تولنے لگی؟ ایم کیو ایم کے بعد ق لیگ نے بھی حکومت کے خلاف شکایتوں کے انبار لگا دیے۔۔۔ ق لیگ کے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پنجاب سے پتہ نہیں کونسا انتقام لے رہے ہیں

طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ جس دن تحریک انصاف کے ساتھ گزارا نہیں ہو گا خدا حافظ کہہ کر گھر چلے جائیں گے ۔ ہم تحریک انصاف کو کسی قیمت پر گرنے نہیں دیں گے لیکن یہ کہنا کہ اسی تنخواہ پر کام کرو تو یہ ہماری مرضی ہے کہ ہمیں یہ نوکری وارا کھاتی ہے یا نہیں ۔

طارق بشیر چیمہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا وزیر اعلیٰ پنجاب اور پرویز الہیٰ کے ساتھ تحریری معاہدہ ہے اس میں تفصیلات ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ کو کہاں کہاں اور کس بات پر ترجیح دی جائے گی ۔

طارق بشیر چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا موقف واضح ہے ۔ ہم ایک سیاسی اینٹیٹی ہیں۔ حکومت کی بری کارکردگی کا نشانہ ہم کیوں بنیں۔ ہمیں کل دوبارہ عوام میں جانا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>