روٹی کی قیمت میں اضافے کی اجازت نہیں دیں گے، وزن کم کرلیں

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی اپنی حکومت کی نااہلی سامنے آنے پر بوکھلا گئے،انوکھے مشورے اور ہدایات دینے لگے۔کہتے ہیں وہ روٹی کی قیمت میں اضافے کی اجازت نہیں دینگے البتہ روٹی کا وزن کم کیاجاسکتا ہے۔

شوکت یوسف زئی کے بیان پر عوام غم وغصے کا اظہار کررہے ہیں۔۔اور انہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے

یہ خبر بھی پڑھیں :فائن آٹے سے کینسر کے خدشات ہیں، عوام سرخ آٹا کھائیں ،شوکت یوسف زئی

مہنگائی سے تنگ ایک صارف لکھتے ہیں کہ ملک کی تباہی میں جو کسر رہ گئی تھی وہ تبدیلی کی سنڈی نے پوری کردی

ایک صارف نے طنز کیا کہ آئندہ پٹرول کی قیمت بھی نہیں بڑھانا بس لیٹر چھوٹا کردیجیے گا ، اس بندے کو معاشیات میں نوبل پرائز کیوں نہیں ملا ابھی تک ؟ بڑی زیادتی ہے

ایک چلبلے صاحب لکھتے ہیں۔۔
پہلے دو کھاتے تھے اب 5 کھانی پڑیں گی

نعمان نامی شخص نے لکھا اگر شوکت یوسفزئی کے فارمولے پر عمل کیا جائے تو اس وقت دنیا کے تمام اقتصادی مسائل پر صرف ایک دن میں قابو پایا جاسکتا ہے اور اس سال کا اقتصادیات کا نوبل پرائز بھی ان کو مل سکتا ہے
ایک اور صارف نے کہا سب سے پہلے تو شوکت یوسفزئی کی مراعات ختم کریں۔۔پھر اس کی تمام منقولہ غیر منقولہ جائیداد ضبط کریں۔۔ اس کے بعد اس کا کاروبار بحق سرکار ضبط کیا جائے۔اور پھر اس سے 600 روپے دیہاڑی پر آٹے کی بوریاں ٹرک پر لوڈ کروائے جائیں۔اس کے 6 مہینے بعد پوچھا جائے کہ روٹی کا وزن اور قیمت کیا ہو؟

ان دنوں ملک بھر میں آٹے کا بحران سنگین ہو چکا ہے ۔۔چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں اضافے کیا تو منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو بھی مصنوعی بحران پیدا کرنے کا بہانہ مل گیا ۔۔ چکی مالکان نے اپنے ہی خود ساختہ ریٹ لگا لئے، دیہاڑی دار مزدور آٹے کےحصول کیلئے دھکے کھانے پر مجبور ہیں


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>