مہنگائی کیوں ہوتی ہے؟وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو وائرل

مہنگائی کا طوفان ۔آٹے کی قیمت کی اونچی اڑان ۔۔اور وزیراعظم عمران خان کا ماضی میں حکمرانوں کی کرپشن جانچنے کا بیان گلے پڑگیا

شاعر نے شاید تحریک انصاف کےلئے ہی کہا تھا یاد ماضئ عذاب ہے یارب چھین لے مجھ سے حافظہ میرا

آٹے کی قیمت کیا بڑھی لگتا ہے عوام کامیٹر گھوم گیا سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جہاں آٹے کی قیمت میں اضافے کے باعث ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے وہیں وزیراعظم عمران خان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں عمران خان ملک میں جاری مہنگائی اوربجلی گیس کے بڑھتے بلوں پر گزشتہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ویڈیو میں عمران خان پاکستان اوربھارت کا موازنہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں ہندوستان میں بجلی اور گیس پاکستان سے سستی ہے جب کہ یہاں حکمرانوں نے ٹیکس لگا لگا کے بجلی اور گیس مہنگی کردی ہے لہٰذا ہم ان حالات میں کیسے ہندوستان کا مقابلہ کریں گے؟
یاد رکھیں جب حکمران کرپشن کرتا ہے تو وہ آپ کے اوپر ٹیکس لگاتا ہے، اس کی چوری کی قیمت آپ مہنگائی کے ذریعے اداکرتے ہیں

مزید پڑھئے :

روٹی کی قیمت میں اضافے کی اجازت نہیں دیں گے، وزن کم کرلیں

فائن آٹے سے کینسر کے خدشات ہیں، عوام سرخ آٹا کھائیں ،شوکت یوسف زئی

وزیراعظم عمران خان نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان اور آٹے کی قیمت میں اضافے نے جہاں غریبوں کی نیندیں اڑادی ہیں وہیں سوشل میڈیا پر بھی لوگ حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

سو شل ۔میڈیا صارفین مہنگائی کے ساتھ ساتھ وزیراعظم مشہور زمانہ جملہ” گھبرانا نہیں” بھی شیئر کئے جارہے ہیں


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>