مجھے سارا پتہ ہے کہ آپ کس کیساتھ ملکر کیا گیم کررہے ہیں

وزیراعظم عمران خان کو سارا پتا ہے مسلم لیگ ق کس کے ساتھ مل کر گیم کر رہی ہے انہیں اس بندے کا نام بھی معلوم ہے- حامد میر

محمد مالک کے سوال کہ "اچانک سارے اتحادی کیوں ناراض ہوگئے ؟ ” پر حامد میر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ق لیگ کی لیڈرشپ کو بٹھا کر کہا کہ مجھے سارا پتہ ہے کہ آپ کس کے ساتھ ملکر کیا گیم کررہے ہیں۔ عمران خان نے ہوا نکال دی ہے اور بندے کا نام بھی بتادیا ہے جس کے ذریعے یہ کررہے ہیں

یہ بھی پڑھئے: اتحادیوں کی مبینہ بلیک میلنگ سے پریشان تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ

حامد میر نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اپنے آپکو عوام کیساتھ رابطہ رکھنا چاہئے۔ عمران خان اپنے اصل کی طرف جائیں ۔ اگر عمران خان ایسا کریں گے تو انہیں پبلک سے پاور ملے گی

حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ انکو ہٹانے کے بعد پا کستان کا میڈیا نمبر ون ٹارگٹ ہوگا ۔۔ اس طوفان سے کوئی گھبرائے یا نہ گھبرائے میڈیا کو ضرور گھبرانا چاہئے۔ یہ لوگ جو عمران خان کے اتحادی بنے ہوئے ہیں کبھی بھی عمران خان کے اتحادی نہیں تھے


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >