عمران خان کو گرانے والے آپس میں ہی لڑپڑے۔ صابر شاکر کا انکشاف

عمران خان کو گرانے والے آپس میں ہی لڑپڑے۔۔ خان صاحب نے پی ٹی آئی کے اندر صفائی کا فیصلہ کیوں کیا؟ صابر شاکر کا انکشاف

صابر شاکر کے مطابق ایم کیوایم میں مزید تقسیم پیدا ہورہی ہے۔ ن لیگ میں اختلافات شدید سے شدید تر ہوتے جارہے ہیں۔ عامر خان کا دھڑا کو جارحانہ سیاست کرتا ہے وہ اپنا رول چاہتا ہے جبکہ خالد مقبول صدیقی نے انہی کے دباؤ پر استعفیٰ دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی تبدیلی سے متعلق پروپیگنڈا پر صابر شاکر کا کہنا تھا کہ یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اور بغلیں بجائی جارہی ہیں کہ جنرل آصف غفور کو ثناء بچہ سے فیس ٹو فیس ہونے پر فارغ کیا گیا لیکن اس میں کوئی صداقت نہیں۔ ایسا ہی پروپیگنڈا عاصم باجوہ کی تبدیلی پر کیا گیا۔

پارٹی کے اندر صفائی سے متعلق صابر شاکر کا کہنا تھا کہ جو لوگ عثمان بزدار کے خلاف بول رہے ہیں عمران خان انہیں شٹ اپ کال دینے والے ہیں۔ ان لوگوں کو تکلیف یہ ہے کہ عثمان بزدار براہ راست عمران خان سے ہدایات لیتے ہیں۔ صابر شاکر نے مزید کہا کہ جو بات ق لیگ کررہی ہے وہی فواد چوہدری کررہے ہیں اور وزیراعظم کو خط بھی لکھ دیا ہے۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>