پرویزالٰہی کی وزیراعلیٰ بننے کی تیاریاں مکمل

Imran Khan Pervez Elahi

وزارت اعلی پرویز الہی کی جیب میں ہے اور انکی تیاری بھی مکمل ہے، صرف اعلان ہونا باقی ہے ۔

ایک موقر جریدے نے اپنی ایک سٹوری میں دعوی کیا ہے کہ پنجاب میں بہت جلد تبدیلی آنے والی ہے ۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزیر اعلیٰ بننے کی تیاری مکمل کرلی ہے اور وہ واسکٹ جو وہ پہنتے ہیں اس میں مسلم لیگ ن کے بازو لگ کر اسے جلد شیروانی میں تبدیل کرنے والے ہیں۔ وزارت اعلیٰ پرویز الٰہی کی جیب میں ہے صرف اعلان ہونا باقی ہے

یہ بھی پڑھئے: مجھے سارا پتہ ہے کہ آپ کس کیساتھ ملکر کیا گیم کررہے ہیں

رپورٹ کے مطابق ایک اہم سیاسی شخصیت جو ہر صورت میں تحریک انصاف کی حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے انہوں نے پاکستان مسلم لیگ نون اور قاف کر درمیان نہ صرف مذاکرات کروائے ہیں بلکہ نون لیگ کے دونوں دھڑوں کو بھی اس فارمولے پر تیار کر لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھئے : اتحادیوں کی مبینہ بلیک میلنگ سے پریشان تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ

تحریک انصاف جو کہ چند ووٹوں کے سہارے ہی پنجاب میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی ہے اسکے اتحادی اب مزید عثمان بزدار کو برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں جس کے خلاف پہلی آواز فوادچوہدری کی ابھری ہے۔

یہ بھی پڑھئے : ق لیگ عمران خان سے مکمل بیزار۔۔ ہارون رشید کا بڑا انکشاف

موقر جریدے کے مطابق نون لیگ اور مسلم لیگ قاف کے درمیان طے پانے والے فارمولے کے مطابق وزیر اعلی پرویز الہی ہوں گے جبکہ سپیکر اور سینئر وزیر نون لیگ سے ہوگا گوکہ تحریک انصاف اس تمام پلان کی نفی کرتی ہے مگر اب تحریک انصاف کے سینئر اراکین بھی عثمان بزدار سے خوش نہیں ہیں اسکا برملا اظہار وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کیا ہے

ایک طرف نون لیگ اس سارے پلان کی کامیابی کے لئے پر امید ہے جبکہ تحریک انصاف تمام حالات کی نفی کر رہی ہے مستقبل کس کا ہے اسکا فیصلہ چند دنوں میں ہو جائے گا


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>