پاکستان ریلوے میں 25000 نوکریاں آنے والی ہیں

وفاقی وزیر ریلوے نے بیروزگار افراد کو خوشخبری سنادی۔کہتے ہیں محکمہ میں مارچ تک25 ہزار ملازمتیں نکلیں گی

مستقبل قریب میں ملازمین کی بڑی تعداد ریٹائر ہونے جارہی ہے۔آئندہ ماہ گوجرانوالہ، لاہور شٹل ٹرین چلانے کے لئے تیار ہیں اور کوشش ہے کہ اس منصوبے کا وزیر اعظم عمران خان افتتاح کریں۔ ریلوے اس سال اپنے ہدف سے 10 ارب روپے زیادہ کمائے گا۔اس سال ہمارا فوکس مسافر ٹرینوں میں سہولیات میں اضافہ ریلوے زمینوں کا بہتر استعمال اور فریٹ سیکٹر میں آمدن بڑھانے پر ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبے کا مارچ تک ٹینڈر لگ جائے گا اور دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ایم ایل ون کا ہو گا اور میری خواہش ہے کہ ایم ایل ون منصوبے کو پشاور سے جلال آباد تک لے جایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ 6 سال سے بند مغلپورہ ڈرائی پورٹ کو آئندہ اتوار سے کراچی فریٹ ٹرین کیلئے کھول دیا جائے گا اسی طرح یکم فروری کو فیصل آباد کو بھی کوئلے کی لوڈنگ ان لوڈنگ کے لئے کھولا جائے گا۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>