شریف فیملی نے جاتی امرا سے 40 ملازمین کو فارغ کردیا

سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے ن لیگ کے قائد نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا سے چالیس ملازمین نکالنے کے اقدام کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے

انہوں نے کہا کہ جب یہ اقتدار میں تھےتب انہوں نے سرکاری خزانے کو بے دریغ لٹایا۔سرکاری پولیس کی نفری ان کے گھر پر پہرہ دیتی تھی،کھانا انہیں سرکاری ملتا تھا۔مریم نواز جو اپنی فیملی کو حکمران خاندان کا لقب دیتی تھیں کیا اب وہ خاندان اتنا غریب ہوگیا ہے کہ غریب ملازمین کو نوکری سے نکالا جارہا ہے۔
چند روز قبل سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی رہائشگاہ جاتی امرا رائے ونڈپر کام کرنے والے 40ملازمین کو نکال دیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق ملازمین کو گزشتہ کچھ ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی بھی بروقت نہیں ہو رہی تھی نکالے گئے ملازمین میں سکیورٹی سٹاف، مالی، خاکروب و دیگر ملازمین شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ جاتی امرا ء میں کام کرنے والے ملازمین کے معاملات کیپٹن (ر)محمد صفدر دیکھ رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق اعلیٰ قیادت کے بیرون ملک مقیم ہونے اور حمزہ شہباز کی گرفتاری کی وجہ سے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ کا بھی کوئی پرسان حال نہیں


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >