آٹے کی کم دستیابی پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کو عہدے سے فارغ کردیا گیا

آٹے کے بحران پر وزیراعظم کے نوٹس نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی دوڑیں لگوادیں۔۔۔۔وزیراعلی پنجاب نے جڑانوالہ کا سرپرائز وزٹ کیااور عوام کو آٹے کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کی عہدے سے چھٹی کردی جبکہ فوڈ کنٹرولر کو بھی معطل کردیا

یہ خبر بھی پڑھیں :مہنگا آٹا بیچنے والوں کے خلاف حکومت نے ہیلپ لائن جاری کردی

عثمان بزدار کاکہناتھاکہ پنجاب حکومت کے پاس وافر گندم موجود ہے،آٹے کی قلت کسی صورت نہیں ہونی چاہیے، میں عوام سے ہوں اورعوام کو آٹے کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے فیلڈ میں نکلا ہوں۔

وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں آٹے کے بحران کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آٹا مہنگا بیچنے والوں کی فوری طور پر گرفتار کرنے کے ساتھ ان کے گودام سیل کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔وزیراعظم آفس نے چیف سیکریٹریز کو کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے ذخیرہ اندوزوں اور مہنگا آٹا بیچنے والوں کی فوری گرفتاری اور گودام سیل کرنے کے احکامات دئیے تھے۔احکامات میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ تمام ضلعی انتظامیہ اور ڈی سیز اپنے اپنے علاقے میں کارروائی کرکے 24 گھنٹے میں رپورٹ دیں۔ذخیرہ اندوزی، آٹے کی قلت اور جہاں آٹا مہنگا فروخت ہوا انتظامیہ جوابدہ ہوگی جبکہ غفلت کے مرتکب افسران کی چیکنگ کے لیے مانیٹرنگ کرکے کارروائی کی جائے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>