شہریار آفریدی کی قطر دوحاجیل میں پاکستانی قیدیوں سے ملاقات

وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی قطردوحا جیل میں پاکستانی قیدیوں کے ساتھ گھل مل گئے۔

دوہا سینٹرل جیل کے اندر قیدیوں کے سیل پہنچے۔جیل میں قید پاکستانیوں کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھے گئے۔۔شہریار خان آفریدی کو اپنے درمیان دیکھ کر قیدیوں کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو چھلک پڑے۔قیدیوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :مختلف ممالک میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات منظر عام پر

قیدیوں نے شہریار آفریدی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار کسی پاکستانی وزیر کو ہمارا خیال آیا ہے۔ ہمارا وزیراعظم عمران خان پر اعتماد مزید بڑھ گیا ہے۔شہریار آفریدی نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل ترجیحات میں شامل ہیں،آپ کے لئے وزیر اعظم عمران خان اور مشیر برائے سمندر پار پاکستانیوں زلفی بخاری کا پیغام لایا ہوں

یہ بھی پڑھیں : ملائيشيا میں محصور تین سو پاکستانیوں کی جلد واپسی کا اعلان

انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے آخری حد تک جائیں گے اور سبز پاسپورٹ کی حرمت بحال کریں گےانہوں نے کہا کہ سمندرپار پاکستانی بھی دوست ممالک کے قوانین کا احترام کریں اور پاکستان کے سفیر بن کر امن، دوستی اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرکے دنیا بھر میں پاکستان کی درست عکاسی کریں


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>