رؤف کلاسرا نے آپ نیوز کو کیوں چھوڑا؟ آفتاب اقبال نے پہلی بار بتادیا

رؤف کلاسرا نے آپ نیوز کو کیوں چھوڑا؟ آفتاب اقبال نے پہلی بار بتادیا۔۔

آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ رؤف کلاسرا ایک جینوئین صحافی ہے جو کمپرومائز نہیں کرتا۔ میں نے اسے تھوڑا سا کمپرومائز کرنے کو کہا لیکن وہ نہیں کرپایا۔ میں شرمند ہ ہوں اور کوشش کروں گا کہ جب تک زندہ ہوں رؤف کلاسرا کا سامنا نہ کروں۔

آفتاب اقبال نے اپنے تین منٹ کے کلپ میں پاکستانی صحافت کو بھی ننگا کیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی صحافت کے حمام میں سبھی ننگے ہیں جب تک میں اس حمام میں داخل ہوا، لائٹ آچکی تھی۔ سینئر صحافیوں کو ایکسپوز کرتے ہوئے آفتاب اقبال نے کہا کہ میں جب پاکستانی صحافت کو دیکھتا ہوں تواس میں کوئی ایسا چہرہ نہیں جس سے متاثر ہو سکوں اسکی وجہ ہے کہ جب میں اسکی رپورٹنگ اور تجزیہ دیکھتا ہوں تو مجھے بہت لطف آتا ہے لیکن جب ایوان اقتدار میں اسے سر جھکائے دیکھتا ہوں تو ۔۔

آفتاب اقبال نے کہا کہ میری زندگی میں ایک فیز ایسا آیا جب میں اس حمام میں تھا جہاں سبھی ننگے تھے لیکن وہاں لائٹ گئی ہوئی تھی۔ اتفاقا جب میں اس حمام میں داخل ہوا تو لائٹ آگئی میں نے وہاں وہ وہ چہرے دیکھے کہ میرا ایمان ہی اٹھ گیا۔ پاکستان کے ترقی نہ کرنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ آپکا واچ مین کمزور ہے، آپکا واچ مین صحافی ہے، اہل قلم آپکے وادچ مین ہیں، کمپرومائز کرکے ، قلم فروشی کرکے بیٹھے ہوئے ہیں جیسے فتویٰ فروشی ہوتی ہے ویسے ہی قلم فروشی ہوتی ہے۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>