لندن جانے کی اجازت دی جائے

مریم نواز لندن اڑان بھرنے کے لیے پر تولنے لگیں۔بیرون ملک جانے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور متفرق درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ والد کی طبعیت دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے، نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت والد کی تیمارداری کےلیے جانے کی اجازت دے۔درخواست میں وفاقی حکومت، نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیاہے

یہ بھی پڑھیں :مریم نواز کو لندن جانے سے روکنے کیلئے وفاقی کابینہ نے بڑا فیصلہ کرلیا

کچھ دن قبل جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کی تھی۔مریم نواز کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہائیکورٹ نے حکومت کو حکم دیا تھا کہ 7 دنوں میں فیصلہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں :‘مریم نواز کہتی ہیں والد کی تیمار داری کرنی ہے، کیا ریسٹورنٹ میں ہوتی ہے تیمارداری؟’

عدالت نے استفسار کیا کن وجوہات کی بنا پر مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔ وکیل نے کہا کہ مریم نواز کے والد علیل ہیں، لہذا ہماری درخواست ہے کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔
عدالت نے ریمارکس دیئےتھے کہ وفاقی حکومت کو سات دن کا وقت دیا تھا، حکومت بتائے مریم نواز کی درخواست پر تاخیر سے فیصلہ کیوں کیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئےمریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر تحریری جواب طلب کیا تھا
واضح رہے کہ کابینہ نے چوہدری شوگرمل کیس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش منظور کی تھی


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >