مجھے جو تنخواہ ملتی ہے اس سے گذارا نہیں ہوتا

تحریک انصاف کے دور اقتدار میں مہنگائی آوٹ آف کنٹرول ہوگئی یہاں تک کہ وزیراعظم عمران خان بھی غربت کا شکوہ کرنے لگے ،کہتے ہیں گھر کا خرچہ بڑی مشکل سے چل رہا ہےمجھے جو تنخواہ ملتی ہے اس سے گزارہ نہں ہوتا

اپنے خرچے سے گھر چلاتا ہوں ،سڑک اپنے خرچے پر بنوائی ،اسلام آباد میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ قوموں کے حکمران عوام کے ٹیکس کی ایک ایک پائی کا حساب دیتے ہیں، وزیراعظم بننے کے بعد پی ایم آفس اورہاؤس کے اخراجات میں نمایاں کمی کی، میرا کوئی کیمپ آفس نہیں، کوئی کاروبار شروع نہیں کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم مقابلہ کرے تو مشکل سے مشکل وقت سے نکل سکتے ہیں، تنہا حکومت کچھ نہیں کرسکتی قوم کو بھی مدد کرنا ہوتی ہے، خوددار قوم کی دنیاعزت کرتی ہے، تاجروں سے درخواست کرتا ہوں ٹیکس جمع کرائیں۔تاجربرادری کو ہماری مدد کرنی ہے، تاجربرادری سے کہتا ہوں ہمارے پارٹنر بنیں مشکلات ختم کریں گے، مہنگائی کا احساس ہے، کنٹرول کرنے کے لیے ہرممکن اقدام کر رہے ہیں۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>