وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اگلی ملاقات کب ہوگی؟

سوئٹزرلینڈ کے شہرڈیووس میں شروع ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اورامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات طے پاگئی۔ وزیراعظم عمران خان 21 سے 23 جنوری تک ڈیووس ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں سربراہان کے درمیان یہ تیسری ملاقات ہو گی جس میں عمران خان مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور لاک ڈاؤن سے نہتے کشمیریوں کی مشکلات سے امریکی صدر کو آگاہ کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی سے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم امریکی صدر سے افغان امن عمل میں پیشرفت اور پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں ایران امریکہ کشیدگی پر بھی بات ہو گی۔

وزیراعظم ڈونلڈ ٹرمپ کو مشرق وسطیٰ میں امن کے لئے پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم اور امریکی صدر میں اس سے پہلے بھی امریکہ میں دو باضابطہ ملاقاتیں ہو چکی ہیں جن میں ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش بھی کی تھی


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>