فواد چودھری کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو چارج شیٹ کرنے کے پیچھے کون؟

فواد چودھری کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو چارج شیٹ کرنے کے پیچھے کون؟؟ فواد چوہدری کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف اچانک بیان بازی کی وجہ کیا ہے؟ سنیئے ڈاکٹر شاہد مسعود سے

ڈاکٹرشاہد مسعود نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری جہانگیر ترین کے گروپ سے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا فوادچوہدری نے یہ سب جہانگیر ترین کے کہنے پر کیا؟ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ سب جہانگیرترین کے کہنے پر ہورہا ہے

یادرہے کہ فوادچوہدری نے کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان کو عثمان بزدار کے خلاف خط لکھا جو میڈیا پر بھی لیک کیا گیا۔ کاشف عباسی کے شو میں فوادچوہدری نے کہا کہ اگر وزیراعظم ہٹا نہیں رہے تو بزدار صاحب خود خیال کریں، تگڑے ہوں یا چلے جائیں۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کے مطابق اسکے پیچھے جہانگیر ترین ہوسکتے ہیں لیکن کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ فوادچوہدری خود وزیراعلیٰ پنجاب بننا چاہتے تھے جس کا انہیں ابھی تک رنج ہے۔ فواد چوہدری نے ایم این اے کی سیٹ کیساتھ ساتھ ایم پی اے کی سیٹ پر بھی الیکشن لڑا لیکن انہیں وزیراعلیٰ نہیں بنایا گیا۔ ایک پروگرام میں فوادچوہدری نے کہا تھا کہ میری خواہش تھی کہ مجھے وزیراعلیٰ پنجاب بنایا جائے۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>