مولانا صاحب آپ تو بہت ہوشیار ہیں

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نےسابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی دونوں رہنماوں کےدرمیان ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔مولانا فضل الرحمن سابق صدر آصف زرداری کی خیریت دریافت کرنے ضیاالدین ہسپتال پہنچے

"ملاقات میں دونوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔سابق صدر نے لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ "مولانا صاحب آپ تو بہت ہوشیار ہیں  جس پر مولانا فضل الرحمن نے جواب دیا” ہوشیار ہونے سے معاملات ٹھیک ہوتے ہیں”سابق صدر نے پوچھا کہ آزادی مارچ کس منزل پر گامزن ہے؟جس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہآزادی مارچ کے کامیاب نتائج سامنے آریے ہیں جس پر سابق صدر نے لقمہ دیا کہ آٹا مہنگا ہوگیا ہے کیا یہ بھی نتائج ہیں؟جس پر مولانا نے جواب دیا کہ آٹامہنگا سلیکٹڈ کی ناکام پالیسیوں نے کیا ہے۔سابق صدر نے کہا کہ کچھ فرق دیکھ رہیں آپ مولانا صاحب؟ مولانا فضل الرحمان بولے یہ سال تبدیلی سرکار کیلئے بھاری اورآخری سال ہے ۔اب عوام کو پتہ لگ گیا میڈیا نے بھی حقائق دکھانے شروع کردیئے ہیں

یہ بھی پڑھیں :مولانا فضل الرحمان نے پی پی اور ن لیگ کو “عطار کے لونڈے” قرار دیدیا

مولانا فضل الرحمن نے آصف زرداری سےان کی خیریت بھی دریافت کی،ذرائع کےمطابق مولانافضل الرحمن نے حالیہ سیاسی فیصلوں پر آصف زرداری کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا،آصف علی زرداری نے حالیہ سیاسی تبدیلیوں،اہم فیصلوں کے اسباب اور پس پردہ رابطوں سے آگاہ کیا،مولانا فضل الرحمن مختصر دورے پر کراچی پہنچے تھےاوروہ آج عمرے کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس روانہ ہوجائیں گے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>