وزیراعظم عمران خان کی سنگاپور کے وزیراعظم اور آذربائیجان کے صدر سے ملاقاتیں

وزیراعظم عمران خان کی ڈیوس میں سنگاپور کے وزیراعظم مسٹرلی سین لونگ اور آزربائیجان کے صدر سے وفد کے ہمراہ ملاقاتیں ہوئی ہیں ،۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان سے ذاتی دوستی کی وجہ سے پاکستان سے بہت اچھے تعلقات ہیں

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات باہم مستحکم کرنے اور تجارت کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی ۔پاکستانی وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی ،ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ، عبدالرزاق داؤد اور سینئر افسران شامل تھے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی امریکی صد رڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی جس میں علاقائی استحکام اور امن کے فروغ پر بات ہوئی ، صدر ٹرمپ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کو اپنا اچھا دوست قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ،عمران خان میرے پرانے دوست ہیں، دوبارہ مل کر خوشی ہوئی

وزیراعظم عمران خان اس وقت سوئٹرزلینڈ کے شہر ڈیوس میں موجود ہیں جہاں پر وہ ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے اور اس وقت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>