پاکستان اب کسی عالمی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا،وزیراعظم عمران خان کا ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب

وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب کسی عالمی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، امریکہ افغانستان جنگ میں پاکستان نے 70 ہزار جانوں کی صورت میں قیمت چکائی ۔

Live Stream: Prime Minister of Pakistan Imran Khan Key Note Speech at World Economic forum Davos, Switzerland (22.01.2020)

Live Stream: Prime Minister of Pakistan Imran Khan Key Note Speech at World Economic forum Davos, Switzerland (22.01.2020)#PrimeMinisterImranKhan #Pakistan 🇵🇰 #WEF20 #ImranKhanInDavos

Posted by Pakistan Tehreek-e-Insaf on Wednesday, January 22, 2020

ڈیووس میں وزیراعظم عمران خان کا خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان اب کسی عالمی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، نائن الیون کے بعد پاکستان امریکہ کی افغانستان میں جنگ کا حصہ بنا جس کی ہم نے 70 ہزار جانیں گنوا کر قیمت چکائی ، بڑی مشکل سے اب ہماری معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ،اس سال ہم اقتصادی بہتری اور پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے مواقع پیدا کرنے جارہے ہیں ،پاکستان کی نوجوان نسل اسکی اصل طاقت ہے ،پاکستان میں سونے اور تانبے کے اتنے ذخائر ہیں کہ ہم اپنا پورا قرضہ اتار سکتے ہیں ، ہماری حکومت کی پوری توجہ ہے کہ ان وسائل سے استفادہ کیا جاسکے ۔

یہ بھی پڑھیں : بغیر پرچی کے آپ نے اپنا ویژن بہت فصیح انداز میں پیش کیا

ہم اپنےاقتصادی استحکام کیلئے چائنہ سے بھی مددحاصل کررہے ہیں خاص طور پر زراعت میں بہتری کیلئے چائنہ نے بہت مددکی ہے، جس لمحے افغانستان میں امن ہوگا ہماری وسط ایشیا کی مارکیٹوں تک رسائی ممکن ہوسکے گی، میرااس بات پر یقین ہے کہ ہمارے ملک میں گورننس کا مسئلہ حل ہوگیا تو ہم اپنی جغرافیائی اہمیت اور وسائل سے بھرپور استفادہ کرسکیں گے۔

اپنے خطاب کے بعد میزبان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ممالک اپنے مسائل کا عسکری طاقت سے حل کیوں نکالنے کی کوشش کرتے ہیں ، پاکستان جب امریکہ کی جنگ کا حصہ بنا میں نے اسکی شدید مخالفت کی ، کیونکہ پاکستان کا نائن الیون سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ جونہی ہم اس جنگ کا حصہ بنے ہم نے اس دوران اپنی 70 ہزار جانیں گنوائیں ،اسی طرح اگر ایران اور امریکہ میں جنگ چھڑتی ہے تو یہ پوری دنیا کیلئے تباہی ہوگی ۔ہم پہلے ہی اقتصادی مسائل کا شکار ہیں ،اگر ایران امریکہ ٹینشن ہوتی ہے تو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھ جائیں گی ۔کل صدر ٹرمپ سے اس مسئلے پر بات کی تھی انہوں نے میری بات کو سمجھا


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>