ایوانکا ٹرمپ کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پروائرل

ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر ایوانکا ٹرمپ کی بیٹی سے ملاقات کی۔
انکی ملاقات کی تصاویر جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر مشیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔ان کے ہمراہ اردنی وزیر اعظم عمر رزاز بھی تھے جبکہ وزیر اعظم عمران کے معاون خصوصی زلفی بخاری بھی اس ملاقات میں شریک ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : عمران خان سے ذاتی دوستی کی وجہ سے پاکستان سے بہت اچھے تعلقات ہیں

وزیر اعظم عمران خان اسوقت سوئٹزرلینڈ میں تین روزہ عالمی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں جہاں انہوں نے عالمی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران نے صدر ٹرمپ کے ساتھ ایک سال سے بھی کم عرصے میں اپنی تیسری ملاقات کی جہاں انہوں نے ہندوستان کے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان میرے پرانے دوست ہیں، دوبارہ مل کر خوشی ہوئی

گذشتہ سال ، جب سوشل میڈیا پر امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں وزیر اعظم عمران کے استقبال کے بارے میں ایک تصویر شیئر کی تھی ، تو وہ بھی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوئیں


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >