وزیراعظم عمران خان فیک نیوز کے تدارک کیلئے میدان میں آگئے

لندن میں فیک نیوز میڈیا سیل بے نقاب۔۔ وزیراعظم عمران خان فیک نیوز کے تدارک کیلئے میدان میں آگئے۔۔ پیمرا بھی گہری نیند سے جاگنے لگا

ڈاکٹر بابر اعوان نے بتایا کہ فیک نیوز کا مقابلہ کرنے کیلئے حکومت نے ایک پلان بنایا ہے جس میں میری ان پٹ بھی شامل ہے۔ دوسری طرف پیمرا کو بھی جھنجھوڑ کر جگایا گیا ہے جو گہری نیند سویا رہتا ہے

بابر اعوان نے بتایا کہ اب پیمرا ایک نیا کام کررہا ہے وہ فیک نیوز کے خلاف ٹوئٹر پر متحرک ہوگیا ہے اور اب وہ ٹوئٹر کے ذریعے بتائے کہ فیک نیوز کیا تھی اور اصل نیوز کیا ہے اور دونوں کا موازنہ کرے گا۔ ٹوئٹر پر فیک نیوز اور اصل نیوز پوسٹ کی جائے گی۔

فیک نیوز کے پیچھے کون ہے؟ بابراعوان نے انکشاف کیا کہ فیک نیوز کے پیچھے مریم نواز کا میڈیا سیل ہے۔ جو پاپا سے ملنے لندن جانا چاہتی ہے اور پاپا وہیں بیٹھ کر فیک رپورٹس کے ذریعے پاکستان سے باہر مال ہضم کرتا رہے اور انکا منی لانڈرنگ کا وہ سلسلہ جو عمران خان نے آکر بندکیا ہے وہ چلتا رہے۔

فیک نیوز کا پاکستان پر کیا اثر پڑرہا ہے؟ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان کو اوپر اٹھنے کیلئے کچھ عرصہ چاہئے لیکن فیک نیوز والے کہتے ہیں کہ پاکستان تباہ وبرباد ہوگیا


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>