وسیم اکرم پلس وزیراعظم کا اعتماد کھوچکے ؟

Usman Buzdar

عثمان بزدار نے وزیر اعظم عمران خان کی حمایت بھی کھو دی، مگر پھر بھی جلد تبدیل نہیں ہوں گے

نامور صحافی اور تجزیہ نگار مظہر عباس نے اپنی ایک اخباری رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزدار عمران خان کی حمایت بھی کھو چکے ہیں لیکن خان پارٹی کی اندرونی لڑائی کے ڈر سے ابھی بزدار کو تبدیل نہیں کریں گے

مظہر عباس لکھتے ہیں کہ جب وزیراعظم نے پنجاب میں نیا چیف سیکریٹری لانے کا فیصلہ کیا تو انہوں نے ٹرانسفر اور پوسٹنگ، ترقیاتی کام تیزکرنے اور میڈیا امیج بہترکرنے کیلئےاس کی تشہیر کرنے کے حوالے سے انہیں کچھ فیصلے لینےکیلئے بااختیار بھی بنایا۔

اس کے علاوہ انہیں اسلام آباد سے منظوری لیے بغیر کوئی بھی سمری وزیراعلیٰ کو براہِ راست نہ بھیجنےکی کچھ مخصوص ہدایات بھی دی گئیں۔

لیکن دوسری طرف یہ دعوی بھی کیا گیا کہ چیف سیکرٹری کو کنٹرول کرنے کے لئے وزیر اعلی نے خود 20 ایم پی ایز کے ایک گروپ کا فارورڈ بلاک بنوایا اور اگریہ رپورٹس درست ہیں کہ چیف سیکریٹری کو قابوکرنےکیلئے پی ٹی آئی کے 20 ایم پی ایز کے فارورڈ بلاک کے پیچھے بزدارخود ہیں تویہ ان کےحق میں نہیں ہو گا اور وزیراعظم خود بھی اسے پسند نہیں کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کی ھدایت پر پنجاب حکومت اور وزیراعلیٰ کے ترجمان تین بار تبدیل کرنے کے باوجود وزیراعظم کو مثبت نتائج نا مل سکے۔

بزدار کو سپورٹ کرنے کی خاطر وزیراعظم ایک کے بعد ایک آئی جی پولیس لائے اور چیف سیکریٹریز کو بھی تبدیل کیا، بیوروکریسی میں بھی کئی بار تبدیلیاں کیں مگر بزدار وہیں کے وہیں رہے

سب سے بڑھ کر یہ کہا جا رہا کہ کہ تحریک انصاف کا مضبوط ترین سوشل میڈیا سیل بھی بزدار کے امیج بلڈنگ میں ناکام رہا،

بزدار کی ناکامی کی بہت سی وجوہات میں سے سب سے بڑی ایک وجہ انکا تحریک انصاف میں نو وارد ہونا بھی ہے اس وجہ سے بزدار تحریک انصاف میں خود انصافیوں کے لئے بھی قابل قبول نہ ہو سکے۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>