پی ٹی آئی نے ن لیگی دور اقتدار کی کرپشن اپنی جھولی میں ڈال دی

کرپشن پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر سینئر تجزیہ کار صابر شاکر نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ن لیگ دور اقتدار کی کرپشن اپنی جھولی میں ڈال دی۔ان کا کہنا تھا کہ کسی نے بھی رپورٹ کو پڑھنے کی زحمت نہیں کی

کاش وزیراعظم کی ٹیم ٹرانسپرینسنی انٹرنیشنل کی رپورٹ ہی پڑھ لیتی

کاش وزیراعظم کی ٹیم ٹرانسپرینسنی انٹرنیشنل کی رپورٹ ہی پڑھ لیتی — یہ رپورٹ توتحریک انصاف کے دور کی ہے ہی نہیں — کسی وزیر نے پڑھا نہیں کہ رپورٹ ہے کیا؟ کس دور کی ہے؟ —- وزیراعظم عمران خان اپنی ٹیم کے بارے میں سوچیں — شہباز شریف نے بھی رپورٹ پڑھے بغیر بیان دیا#ARYNews

Posted by ARY News on Friday, January 24, 2020

اپوزیشن بنا سوچے سمجھے اپنا راگ الاپے جارہی ہے۔۔شہباز شریف نے بھی بنا سوچے سمجھے اپنا موقف دیاحالانکہ ان کی ٹیم میں معیشت کے ماہر افراد ہیں۔اگر وہ رپورٹ کا جائزہ لیتے تو ان کو پتا چلتا کہ یہ کرپشن انڈیکس تو ان کی حکومت کے دوران بڑھا

یہ بھی پڑھیں :ٹرانسپرنسی انٹرنشنل کی ویب سائٹ کیمطابق ڈیٹا 2015 سے 2017 کے درمیان جمع کیا گیا ۔ ماریہ میمن

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا

کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے عمران خان حکومت کا پول کھول دیا ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا تھا کہ دن رات چور چور اور ڈاکو کا راگ الاپنے والے اب کیا کہیں گے؟موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ کے بعد تو یہی کہا جا سکتا ہے کہ چور مچائے شور۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی حکومت ناکام ترین حکومت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایک پوائنٹ کرپشن انڈیکس اسکور کم ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کرپشن بڑھ گئی – ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل

دوسری جانب حکومت نے پاکستان میں بد عنوانی کے حوالے سے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو اپنی ساکھ کا جائزہ لینا چاہیے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ
اس رپورٹ پر صرف ہنسا جاسکتا ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل اور اسکو ڈیٹا فراہم کرنیوالوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہونا چاہیے۔ڈینا جمع کرنے والوں کو نوازشریف نے سفیر لگایا، کرپشن کنگز باہر بیٹھ کر ایسی تنظیموں کی ڈور ہلا رہے ہیں، عمران خان نے کرپشن اور کرپٹ عناصر سے کبھی کوئی سمجھوتہ کیا نہ آئندہ کرینگے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>