وزیر اعلی پنجاب سے تحریک انصاف کے ناراض اراکین اسمبلی کی ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ناراض اراکین اسمبلی کو منانے کے لیے کمر کس لی۔وزیر اعلیٰ نے چودہ اراکین اسمبلی کے ساتھ بیٹھک لگائی۔

 

ملاقات میں اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ اور ہمارے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ موجود ہے۔اراکین پنجاب اسمبلی کا وزیراعلیٰ سے کہنا تھا کہ ہمیں آپ کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، ہم آپ کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کا ناراض گروپ۔۔اسکی قیادت کون کررہا ہے؟

۔اراکین پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان اور آپ کے سپاہی ہیں۔۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آپ کی عزت میری عزت ہے، کوئی کمی نہیں آنے دیں گے اور اراکین اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>