گھر کے اخراجات پورے نہ ہونے کا شکوہ، وزیراعظم کی تنخواہ صدر کے برابر کرنے کی تجویز

تنخواہ سے گھر کا خرچ چلانے میں مشکلات کا شکوہ کرنے والے وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ صدر مملکت کے برابر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔صدر مملکت عارف علوی کی تنخواہ آٹھ لاکھ چھیالیس ہزار پانچ سو پچاس روپے میں ہےجبکہ وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ ایک لاکھ چھیانوے ہزار ہے

کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان نے بزنس کمیونٹی کے نمائندوں سے خطاب میں کہا تھا کہ وہ ذاتی گھر میں رہتے ہیں اور اپنے اخراجات خود اٹھاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مجھے جو تنخواہ ملتی ہے اس سے گذارا نہیں ہوتا

ان کی سرکاری تنخواہ اتنی کم ہے کہ اس میں ان کے گھریلو اخراجات پورے نہیں ہوتے۔انہوں نے سابق حکمرانوں کے مقابلے میں اپنی مثال دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے گھر کی سڑک اپنے پیسے سے بنائی، وہ اپنا خرچہ خود چلاتے ہیں۔۔ تاہم جو تنخواہ ملتی ہے اس سے ان کے گھر کا خرچہ بھی پورا نہیں ہوتا۔سوشل میڈیا پر ان کے بیان کے خوب چرچے ہوئے۔کچھ صارفین نے تنقید کے نشتر چلائےتو کچھ نے دلچسپ تبصرے کیے

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم کی تنخواہ کتنی ہے ؟

ذرائع کے مطابق تنخواہ کے علاوہ وزیراعظم کو دیگر مراعات بھی حاصل ہیں۔ انہیں سرکاری گھر، گاڑی اور اسٹاف بھی ملا ہوا ہے۔وزیراعظم کے موبائل اور لینڈ لائن ٹیلی فون کا خرچہ بھی قومی خزانے سے ادا کیا جاتا ہے


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >