کابینہ میں وزرا سے بھی کہتا ہوں گھبرانا نہیں

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر قوم کو نہ گھبرانے کا مشورہ دیدیا۔۔کراچی میں کامیاب جوان پروگرام کی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں کہاکہ قوم پر مشکل اور آزمائش کا وقت ہے ،اس سے گھبراتے نہیں بلکہ سیکھتے ہیں ،اکثر اپنی کابینہ اور ٹیم کے ارکان کو بھی گھبرایا ہوا دیکھتا ہوں۔ان سے بھی یہی کہتا ہوں گھبرانا نہیں ہے ۔وزیراعظم نے کہا وہ مہنگائی کرنے والی مافیا مافیا کو پکڑیں گے ،کسی کو نہیں چھوڑیں گے

انہوں نے کہا کہ ہم سفارشی کلچرکی وجہ سےپیچھےرہ جاتےہیں، شوکت خانم اسپتال میرٹ پرچلتاہے،60 کی دہائی میں ہماری بیوروکریسی بین الاقوامی معیارکی تھی،جیسےجیسےہم میرٹ سےپیچھے گئےہماراملک پیچھے چلاگیا۔۔ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ،ٹیلنٹ کےباوجود ہم دنیا سےمقابلہ نہیں کرپارہے ۔۔کامیاب جوان پروگرام کی کامیابی کا انحصار میرٹ پر ہے، نوجوانوں کی کامیابی سے قومیں کامیاب ہوتی ہیں،آگے اس لیے نہیں بڑھتے کہ اداروں میں میرٹ نہیں ہے، جس معاشرے میں میرٹ نہیں وہ ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتا ہے۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>