سلیکٹڈ وزیر اعظم کو پروٹوکول دینا کیسا لگا؟ اینکر عمران خان اور شہلا رضا میں نوک جھونک

اینکر عمران خان اور شہلا رضا میں دلچسپ نوک جھونک ۔۔۔ سلیکٹڈ وزیر اعظم کو پروٹوکول دینا کیسا لگا، اینکر کا شہلا رضا سے سوال۔۔۔ سلیکٹڈ کے پاس الیکٹڈ کے اختیارات ہیں تو پروٹوکول تو دینا پڑتا ہے شہلا رضا کا جواب،

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے متعلق سوال کرتے ہوئے نجی چینل کے اینکر عمران خان نے پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا سے سوال کیا کہ اس دفعہ تو سلیکٹڈ وزیر اعظم کو بڑا پروٹوکول دیا ہے؟

اس کے جواب میں شہلا رضا نے کہا کہ جی بلکل اس دفعہ اسلام آباد والوں نے ہمیں آن بورڈ لیا ہے اس لئے ہمارا بھی فرض تھا انہیں پروٹو کول دینا۔

اس پر اینکر کا کہنا تھا کہ آپ نے تو آج وزیر اعظم کے ساتھ مل کر آئی جی بھی بدل دیا ہے

جس پر شہلا رضا نے کہا کہ جی وزیر اعظم نے ہماری بات سے اتفاق کیا ہے

سلیکٹڈ کی تکرار پر شہلا رضا نے کہا تھا کہ ہمارے لئے وزیر اعظم سلیکٹڈ ہی ہیں لیکن سلیکٹرز نے انہیں کام الیکٹڈ والا دیا ہے جس پر ہم ان کے ساتھ مثبت انداز میں چلیں ہیں


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>