چوہدری نثار کی واپسی، شہبازشریف اپنے بھائی کو منانے میں ناکام

Ch Nisar Sharif Brothers

چودھری نثار کو ن لیگ میں لانے کی کوششیں ناکام، نواز شریف ایک دفعہ پھر نہیں مانے

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو ایک مرتبہ پھر ن لیگ میں واپس لانے کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے چودھری نثار کو پارٹی میں واپس لانے سے صاف انکار کر دیا جبکہ شہباز شریف بھی بڑے بھائی کو منا نہ سکے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ چند مہینوں سے نواز شریف اور چودھری نثار کے مشترکہ دوست بدگمانیاں دور کرنے میں سرگرم تھے اور انہوں نے نواز شریف کو پیغام پہنچایا کہ چودھری نثار نے نہ تو نئی پارٹی بنائی اور نہ ہی وہ کسی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں جبکہ چودھری نثار کی واپسی سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔

اس حوالے سے جب رانا ثنااللہ سے رابطہ کیا گیا تو انکا کہنا تھا چودھری نثار کی شمولیت کے حوالے سے پارٹی اجلاس کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔

واضح رہے چودھری نثار کے قریبی ذرائع کے مطابق چودھری نثار نے کبھی ذاتی طور پر ن لیگ میں واپس آنے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>