معاشی معاملات سے دور رہیں، شہباز گل کا طلعت حسین کے ٹویٹ پر جواب

شہباز گل نے حفیظ شیخ اور رضا باقر کو پاکستان کی معیشت کے لیے خطرہ قرار دینے پر طلعت حسین کو کرارا جواب دیا
پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد حکومتی رہنما شہباز گل کی جانب سے سوشل میڈیا پر طلعت حسین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ آج پاکستان کی سٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں 900 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ اب پیارے طلعت حسین کیلئے حکومت قابل قبول ہے جو کل پوائنٹس کی مسلسل کمی پر سرکس سرکس کھیل رہے تھے۔

 

شہباز گل کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ براہ کرم ایک سیاسی جماعت سے نفرت رکھنے کی بناء پر پاکستان کی معیشت اور معاملات پر منفی اثرات ڈالنے کی سازش سے بعض رہیے۔
یاد رہے کہ طلعت حسین نے گزشتہ روز حکومت اور حکومتی معاشی ٹیم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ یہ دنیا کا سب سے زیادہ مہنگا سرکس ہے جن میں ان مسخروں حفیظ شیخ اور رضا باقر کو ہائر کرنے کی وجہ سے قوم کو بہت بھاری قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے اور حکومت میں صورتحال سنبھالنے کی اہلیت نہیں۔

مزید  یہ کہ گزشتہ کچھ دنوں سے سٹاک مارکیٹ مسلسل مندی کا شکار تھی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو بھاری نتصان اٹھانا پڑ رہا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >