مولانا فضل الرحمان کو اپنی ہی جماعت میں بغاوت کا سامنا؟

مولانا فضل الرحمان کی اپنی ہی پارٹی میں پھوٹ پڑگئی۔ مولانا کے اپنی ہی پارٹی کے لوگوں نے بغاوت کر دی

سینئر صحافی رانا عظیم نے اپنے پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف انکی اپنی ہی جماعت کے خلاف بڑے پیمانے پر ٹوٹ پھوٹ ہونیوالی ہے۔ مولانا کو اپنی ہی جماعت کے اندر سخت ترین مزاحمت کا سامنا ہے۔

رانا عظیم نے مزید کہا کہ مولانا کی اپنی ہی جماعت میں ایک بڑا گروپ مولانا فضل الرحمان کے خلاف کھڑا ہونے جارہا ہے جس میں بڑے بڑے پارٹی رہنما شامل ہیں۔

رانا عظیم کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو اپنے ہوم گراؤنڈ بلوچستان سے سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا اور خیبرپختونخوا سے بھی مشکلات کم نہیں ہوں گی۔ آنیوالے دن مولانا فضل الرحمان کے لئے بڑے مشکل دن ہیں۔ مولانا جیسے ہی تحریک چلانے کا اعلان کریں گے تو آپ دیکھیں گے کہ انکی اپنی ہی جماعت کے لوگ اور قریبی ساتھی انہیں چھوڑنا شروع کردیں گے۔

رانا عظیم کے مطابق اب مولانا ایک بڑی سیاسی جماعت کو یقین دہانی کرارہے ہیں۔ ہم نکلیں گے اپنے لئے لیکن بات آپکی ہی کریں گے۔ مولانا کو انکے اپنے لوگوں نے یہ کہا ہے کہ آپ نے کہا تھا کہ ہمیں یہ یہ مل جائے گا لیکن کوئی بھی آپکی بات کی تصدیق نہیں کررہا۔

مولانا فضل الرحمان پر طنز کرتے ہوئے رانا عظیم نے کہا کہ مولانا تین استعفے لینے گئے تھے لیکن انہیں ایک بھی استعفیٰ نہیں مل سکا۔ وہ کہتے تھے کہ تین ماہ میں حکومت ختم ہوجائے گی لیکن اب انہیں اپنے ہی اتحادی چھوڑرہےہیں۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >