نعیم الحق کی وزیراعظم عمران خان اور اپنی فیملی کے ہمراہ یادگار تصاویر

Naeem Ul Haq

گزشتہ روز انتقال کرجانیوالے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ دوست اور پارٹی کے بانی ممبر تھے اور دونوں کی ایک ساتھ بے شمار تصاویر ہیں جو کہ اب یادگار بن گئی ہیں۔

نعیم الحق نے جڑواں بھائی کی سالگرہ کے موقع پر ایک یادگار تصویر عوام کے ساتھ شیئر کی۔

مہاتیر محمد اور ولی عہد محمد بن سلمان سے نعیم الحق کی ایک اہم ملاقات کے موقع پر تصویرجس میں وہ وزیراعظم عمران خان و دیگر شخصیات کے ساتھ مہاتیر محمد سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نعیم الحق تحریک انصاف کے بانی ممبر ہیں اور 1996 سے ہر مشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے ۔ نعیم الحق کی وزیراعظم عمران خان سے پہلی بار 80 کی دہائی میں انگلینڈ میں قیام کے دوران ملاقات ہوئی, جہاں عمران خان کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے تھے، اسکے بعد وزیراعظم عمران خان اور نعیم الحق کے فیملی تعلقات بھی بن گئے۔

Naeem Imran Khan

یادرہے کہ نعیم الحق کی وفات کینسر کے موذی مرض کی وجہ سے ہوئی ہے اس سے قبل انکی اہلیہ کی وفات بھی کینسر سے ہوچکی ہے۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>