نعیم الحق کی آخری خواہش تھی کہ عمران خان شہباز گل کو معاف کردیں،ہارون رشید

نعیم الحق کی آخری خواہش تھی کہ عمران خان ڈاکٹر شہباز گل کو معاف کردیں

ہارون رشید نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان شہباز گل سے ناراض تھے۔ نعیم الحق نے آخری دنوں میں وزیراعظم عمران خان کو مسیج کیا کہ وہ ان سے ملنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان انکے پاس پہنچے تو نعیم الحق نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ شہباز گل کو معاف کردیں ۔

ہارون رشید نے مزید کہا کہ نعیم الحق نے وزیراعظم سے درخواست دی کہ انہیں کوئی عہدہ دیدیں اور وہ وزارت اطلاعات میں فرائض سرانجام دیں کیونکہ عمران خان کی میڈیا ٹیم بکھر چکی تھی۔

ہارون رشید کا مزید کہنا تھا کہ قاسم سوری اور گل حمید انہیں چھوڑنے کیلئے گئے تو کافی دیر تک روتے رہے جب تک جہاز نظر آتا رہا اور نعیم الحق کا بیٹاامان الحق انکی کرسی دھکیل کر لے گیا۔ انکے بیٹے اور بیٹی علاج کیلئے لندن لے جانا چاہتے تھے لیکن نعیم الحق جانا نہیں چاہتے تھے انکی خواہش تھی کہ اسلام آباد میں ہی انکی تدفین ہو۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>