آج کل جو بڑے اینکر بنے ہوۓ ہیں، وہ مریم کے میڈیا سیل میں بیٹھےہوتے تھے ، عارف نظامی

آج کل جو بڑے اینکر بنے ہوۓ ہیں، وہ مریم کے میڈیا سیل میں بیٹھےہوتے تھے . عارف نظامی کا انکشاف

تفصیلات کے مطابق عارف نظامی نے دعویٰ کیا کہ مریم نواز کے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہیں تھا وہ پارٹی ممبر تھیں اسلئے وہ میڈیا سیل کھول سکتی ہیں اور وہ بڑے بڑے پردہ نشین جو آج اینکر بنے ہوئے ہیں وہ بھی وہاں جاکر بیٹھے ہوتے تھے۔ آج کل تنقید کرتے ہیں۔

عارف نظامی کا کہنا تھا کہ حکومتی پروپیگنڈے کا جواب دینا حکومت کانہیں ، پارٹی کا کام تھا۔ سوشل میڈیا کا بھرپور طریقے سے استعمال تحریک انصاف نے کیا، چاہے وہ صحیح کیا یا غلط کیا۔۔ اس میں فیک نیوز بھی ہے اور گالم گلوچ بھی ہے۔

عارف نظامی نے مزید کہا کہ جب میں تحریک انصاف پر تنقید کرتا تھا تو یہ بیس بیس لوگوں کا گروہ مجھے گالم گلوچ کرتا تھا کہ آپ لفافہ خور ہیں، آپ فلاں ہیں۔ انہوں نے ہر بندے کو کرپٹ کرنے کی فیکٹری لگائی ہوئی ہے۔ اگر ہمیں ریگولیٹ کیا گیا تو انہیں بھی فیک نیوز سے اجتناب کرنا پڑے گا۔

یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر مریم نواز پارٹی ممبر کی حیثیت سے میڈیا سیل چلارہی تھیں تو وہ وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر حکومتی وسائل سے کیوں چلارہی تھیں اور میڈیا پر کیوں حکومت کے خلاف اور ن لیگ حکومت کے حق میں اربوں روپے کے اشتہارات دئیے جارہے تھے؟

شفقت محمود نے عارف نظامی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان میڈیا سے ناراض نہیں ہیں بلکہ ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ میڈیا ہم سے ناراض ہے۔

شفقت محمود نے عارف نظامی کو مزید جواب دیا کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ بہت مثبت تھی۔ لیکن چند اخبارات نے اسے منفی بنایا گیا ۔ کئی بار تو ایسے ہوتا ہے کہ جب آپ ہیڈلائن پڑھتے ہو اور سٹوری پڑھتے ہو تو لگتا ہے کہ ہیڈلائن کا سٹوری سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>